ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں گذشتہ 55 سال سے ملازمت کی خاطر سکونت پذیر ایک امریکی الیکٹریکل انجینئر نے اسلام قبول کرلیا، قبول اسلام کے بعد امریکی نو مسلم نے اپنا نام نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم کی نسبت سے محمد رکھا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق 87 سالہ البرٹ ھنس 1961 میں امریکا سے سعودی عرب منتقل ہوا جہاں اس نے 55سال سعودی عرب میں گذارے۔ اس دوران الحمرا شہر میں ان کا ایک دینی دعوت وارشاد مرکز میں بھی آنا جانا رہا۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا باریک بینی سے مطالعہ جاری رکھا۔ آخر کار سیرت النبی اور اسلام کے اخلاق حسنہ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔نو مسلم امریکی انجینئر کا کہنا ہے کہ اسلام کی جس چیز نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ مسلمانوں اور اسلام کا حسن اخلاق ہے، جس کی مثال کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتی۔