برلن(آئی این پی) جرمن دارالحکومت برلن میں ایک مریض نے یونیورسٹی ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارتے ہوئے خود کشی کر لی۔جرمن میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ برلن میں مریض نے یونیورسٹی ہسپتال میں ایک ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارتے ہوئے خود کشی کر لی۔ اس واقعے کا دہشت گردی سے ہرگز کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس واقعے سے پہلے جرمنی میں 4 حملے ہو چکے ہیں، جن میں 18جولائی سے لے کر اب تک10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔