انقرہ (این این آئی)ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ ترکی کے عوام چاہتے ہیں کہ سزائے موت کے قانون بحال کیا جائے اور حکومت کو لازمی ان کو بات سننی ہوگی۔جرمن ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کے عوام کی خواہش کو حکومت رد نہیں کرسکتی۔اس سے قبل یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ نے کہا کہ ترکی حکومت کا سزائے موت بحال کرنے کا فیصلہ اس کو یورپی یونین میں شمولیت سے پیچھے کردے گا۔ادھر ترکی میں تمام جماعتوں نے نئے آئین پر کام شروع کرنے کے لئے رضامندی ظاہر کردی، جبکہ ترک حکومت نے استنبول کے برج بوسفورس کا نام شہداء کا پل رکھ دیا۔ترکی وزیر اعظم بن علی یلدرم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی حکومت ایک نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے میں تمام اہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔یہ فیصلہ صدر رجب طیب اردگان اور دو اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کے بعد کیا گیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے استبنول کے سب سے پہلے پلبرج بوسفورس کا نام تبدیل کرکے شہداء کا پل رکھ دیا ہے۔