بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

امریکا نے فتح اللہ گولن کو حوالے نہ کیا تو ۔۔۔۔! ترکی نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 26  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
انقرہ(این این آئی) ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد باغیوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے اور ترک پولیس نے فوجی بغاوت میں شامل مزید 3 باغی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا جبکہ سرکاری فضائی کمپنی ترکش ایئر لائن نے اپنے 211 ملازم برطرف کر دیے۔ترک خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ گرفتار شدہ اہلکاروں نے اس ہوٹل پر حملہ کیا تھا۔ جس میں بغاوت کے دوران صدر رجب طیب اردوان رہائش پذیر تھے، صدر اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے کیلیے ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، ترکش ایئر لائن کے ملازمین میں مینجمنٹ اور کیبن کریو کے ملازمین شامل ہیں، ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد 42 صحافیوں کی گرفتاری کے وارنٹس جاری کردیے گئے ہیں، ان میں خاتون صحافی نازلی لیکاک بھی شامل ہیں جنھیں 2013 میں کرپشن میں ملوث وزرا پر تنقید کی وجہ سے حکومت کے حامی اخبار روزنامہ ’’صباح‘‘سے بھی نکال دیا گیا تھا۔ادھر ترک وزیر خارجہ مولود چاووش اوگلو نے اعلان کیا کہ ان کا ملک انقلاب کی ناکام کوشش کے پس منظر میں متعدد سفیروں کو برطرف کرے گا، نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے ترک مذہبی شخصیت فتح اللہ گولن کو حوالے نہ کیا تو انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات متاثر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…