ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام سے ملاقات کرنے والے سعودی وفد سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ وفد سے سعودی حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے اوروہ خود اپنے طور پر اسرائیل گیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حکام سے ملاقات کرنے والے وفد کا سعودی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے پاس سعودی حکومت کا کوئی عہدہ نہیں۔