بیجنگ (آن لائن) چین نے اپنے پہلے بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کے تجربتے کی فوٹیج جاری کی ہے جو کہ اس نے چھ سال قبل کیا تھا۔ چین کی ایک ویب سائٹ نے2010ء میں کئے گئے اپنے بیلسٹک میزائل تجربے کی فوٹیج جاری کی ہے۔ تجربے بارے چین کے ایک محقق چن ڈیمنگ نے کہا ہے کہ چھ سال قبل کیا گیا یہ تجربہ یہ انتہائی کامیاب رہا تھا جبکہ جنوری 2013ء میں بھی ایک اور تجربہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بیلسٹک میزائل دفاعی نظام ہماری سٹریٹجک دفاع سے انتہائی اہم تعلق رکھتا ہے جو کہ بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری ٹیکنالوجی کے موازنے کے لئے بھی ایک چپ کی حیچیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے یہ ویڈیو ایسے وقت جاری کی ہے جب امریکہ جنوبی کوریا میں ٹھاڈ میزائل شکن نظام نصب کرنے جا رہا ہے۔