سرینگر (این این آئی)بزرگ رہنماسید علی گیلانی کیخلاف بھارت کا انتہائی اقدام، مقبوضہ کشمیر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کو گرفتار کر کے ہمہامہ پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے لوگوں سے پیر کو ضلع اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور وہاں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اورحالیہ انتفادہ کے دوران شہید ہونیوالے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نماز ظہر کے بعد لال چوک میں منعقد ہونیوالی ریلی میں شرکت کی اپیل کی تھی ۔ تاہم سید علی گیلانی نے جو گھر میں نظربند ہیں اسلام آباد کی طرف جانے کیلئے جیسے ہی گھر سے نکلے تو بھارتی پولیس نے انہیں گرفتار کر کے ہمہامہ پولیس اسٹیشن میں نظربند کردیا۔