مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) شیطان صفت لوگ مسجد حرام جیسے مقدس ترین مقام میں بھی اپنی شیطانیت اور مکروہ حرکات سے باز نہیں آتے۔ سعودی اخبارات کے مطابق مسجد حرام میں سیکیورٹی پرمامور عملے نے مذہبی پولیس’امر بالمعروف ونہی عن المنکر‘ کے تعاون سیکعبہ شریف میں حجر اسود سے ایک غیرملکی عرب شخص کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ مسجد میں ھجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوشش کررہا تھا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے طواف کعبہ کے دوران ایک خاتون کی شکایت پرغیرملکی کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے شخص کا تعلق ایک دوسرے عرب ملک سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے چرواہا ہے۔ اس نے حجر اسود کے قریب طواف کرنے والی ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ خانی کی کوشش کی تھی جس پر خاتون نے متعلقہ سیکیورٹی عملے کو اس کی حرکات کے بارے میں مطلع کردیا