واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے فرینکٹن ایئرپورٹ پر پرواز میں بم کی اطلاع ملی جس کے بعد ایئر پورٹ کو خالی کرا لیا گیا جبکہ مسافروں کو پرواز سے اتار کر سامان اور طیارے کی تلاشی لی گئی تاہم کچھ گھنٹوں بعد کلیئر کردیاگیا ۔ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت بھی کچھ گھنٹوں کے لیے بند کردی گئی تاہم بعدازاں ائیرپورٹ کو کھول دیاگیا،امریکی میڈیا کے مطابق فرینکٹن ایئر پورٹ پر پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایئر پورٹ کو جزوی طور پر خالی کرا لیا گیا ۔ اس کے علاوہ طیارے اور مسافروں کے سامان کی دوبارہ سے تلاشی لی گئی ۔ ایئر پورٹ کے مختلف حصوں میں بھی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی کا کام لیاگیا تاہم ایئر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ طیارے سے کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا ایئرپورٹ کی تلاشی لینے کے بعد پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ بحال کردیاگیا۔