پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

سری لنکن ایئر لائنز کا اپنے نئے ایئر بس طیارے پَٹے پر پاکستان اور ایران کو دینے کا فیصلہ

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک )انتہائی حد تک مقروض سری لنکن ایئر لائنز نے اپنے نئے ایئر بس طیارے پَٹے پر پاکستان اور ایران کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح آئندہ پاکستانی فضائی کمپنی پی آئی اے کی کئی مسافر پروازوں کے طیارے اور عملہ سری لنکن ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سری لنکن ایئر لائنز کو اس وقت مجموعی طور پر قریب ایک ارب ڈالر کے مالی نقصانات کا سامنا ہے، جنہیں پورا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اس ایئر لائن نے اب اپنے نئے ایئر بس طیارے دوسرے ملکوں کو پَٹے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ملک پاکستان اور ایران ہیں۔سری لنکا کے سرکاری صنعتی اور کاروباری اداروں کی ترقی کے وزیر کبیر ہاشم نے آج کولمبو میں کہاکہ ہم عنقریب ہی پاکستان کی سرکاری فضائی کمپنی پی آئی اے کے ساتھ کم از کم ایک ایئر بس A330 طیارے کی لیز کا معاہدہ طے کرنے والے ہیں۔
کبیر ہاشم نے کہا کہ اس طیارے کو ایک ایئر لائن کے طور پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز چلائے گی لیکن اس کا عملہ سری لنکن ہو گا اور اس مسافر طیارے کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کا مرکز برطانوی دارالحکومت لندن ہو گا۔سری لنکا کے اس وزیر نے بتایا کہ یہ طیارہ لاہور اور اسلام آباد کی طرف تجارتی پروازوں کے لیے استعمال کیا جائے گا اورہماری پی آئی اے کے ساتھ اس بارے میں بات چیت بھی جاری ہے کہ سری لنکن ایئر لائنز پی آئی اے کو کم از کم تین اور A330 طیارے بھی پَٹے پر فراہم کر سکے۔ ایران کی قومی فضائی کمپنی ایران ایئر نے بھی سری لنکا کے یہ مسافر طیارے لیز پر حاصل کرنے میں بہت دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کبیر ہاشم کے بقول ایران سری لنکن ایئر لائنز سے ایک بڑا A350 مسافر طیارہ پَٹے پر حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ اگلے چند ہی ماہ میں ایران کے حوالے کر دیا جائے گا۔سری لنکن ایئر لائنز کا مجموعی کاروباری خسارہ اس وقت 993 ملین امریکی ڈالر کے برابر ہو چکا ہے اور اسی وجہ سے یہ فضائی کمپنی آئندہ مہینوں میں نہ صرف کئی یورپی شہروں کے لیے اپنی مسافر پروازیں بند کر دینے کا ارادہ رکھتی ہے بلکہ اپنے کاروبار میں اضافے کے لیے نئے تجارتی ساتھیوں کی تلاش میں بھی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…