اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے تمام حدیں پر کر دیں۔ تفصیل کے مطابق مودی حکومت آنے کے بعد سے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف شدت پسندانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور مسلمانوں پر وہاں زمین تنگ کردی گئی ہے جس کی تازہ ترین مثال بھارتی پنجاب میں پیش آنے والا واقعہ ہے جہاں شیو سینا کے دہشتگردوں نے مسلمان ٹرک ڈرائیوروں کو مسلمان ہونے کے جرم میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو دہشتگرد تنظیم شیو سینا کے دہشتگردوں نے بھارتی پنجاب میں مقبوضہ کشمیر جانے والے ٹرکوں کو روک لیا اور ان کے مسلمان ڈرائیورز کو شدید زدو کوب کیااور قریب المرگ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ ڈرائیورز کو زدو کوب کرنے کے بعد شیو سینا کے دہشتگردوں نے انہیں پاکستان مخالف اور بھارت کے حق میں نعرے لگانے کو کہا اورپاکستان مخالف نعرے نہ لگانے پر مسلمان ٹرک ڈرائیورز کو مزیدتشدد کا نشانہ بنایا۔
پاکستان مخالف نعرے کیوں نہیں لگائے؟ بھارتی انتہاء پسند تنظیم نے تمام حدیں پر کر دیں
20
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں