ایٹم بم سرحدوں پر لگا دیئے گئے۔۔۔ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ۔۔کون کیا کرنے جا رہا ہے؟

15  جولائی  2016

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) دنیا بھر کے ممالک میں اسلحے کی ایک دوڑ جاری ہے اور ہر ملک دوسرے سے بڑھ کر جدید ہتھیار بنانے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ اب روس نے ایٹم بم چلانے کا ایسا خطرناک طریقہ دریافت کر لیا ہے کہ جان کر امریکہ سمیت پوری مغربی دنیا کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ روسی ہائپرسونک سٹیلتھ نیوکلیئر بمبار طیارے کا نیا ماڈل ہے جو خلاء 4 سے ایٹم بم گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس بمبار طیارے کو PAK۔Daکا نام دیا گیا ہے جو 2020ء4 تک اڑان بھرنی شروع کر دے گا۔
اس کی رفتار اس قدر زیادہ ہے کہ یہ دنیا کے کسی بھی کونے میں محض 2گھنٹے میں پہنچ سکتا ہے۔اس کی رفتار آواز کی رفتار سے 25گنا زیادہ ہے۔
تیسری عالمی جنگ کا خطرہ سنگین ہو گیا، مغربی ممالک کو جواب دینے کیلئے روسی صدر نے خطرناک ترین ہتھیار جگہ جگہ سرحد پر لگا دیا، ایٹمی میزائل بھی تیار!رپورٹ کے مطابق روسی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ’’اس طیارے کا انجن پہلے ہی ٹیسٹ کیا جا چکا ہے اور اس کی آزمائش کامیاب رہی ہے۔ طیارے کی مکمل تیاری میں مزید 6سال لگیں گے اور پھر یہ روسی فوجی بیڑے میں شامل کر دیا جائے گا۔‘‘ توقع کی جا رہی ہے کہ اس طیارے کا آزمائش شدہ انجن انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنالوجی فورم ’’آرمی 2016‘‘میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ یہ نمائش 6سے11ستمبر تک ماسکو میں ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…