اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مصالحہ لگی مزیدارفرائی مچھلی پلیٹ میں زندہ ہوگئی

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) بعض اوقات ایسے عجیب و غریب واقعات ہوتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر بھی یقین نہیں آتا ہی ایسا ہی کچھ ہوا برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں جہاں فرائی کی گئی مچھلی کو جیسے ہی کھانے کے لیے گاہک نے کانٹا اس کی طرف کیا وہ زندہ ہوگئی جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔برطانوی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مصالحوں سے سجی فرائی مچھلی پلیٹ پر پڑی ہے اور گاہک اسے کھانے کے لیے بالکل تیار ہے اور جیسے ہی اس نے کانٹا ہاتھ میں پکڑ کر مچھلی کی طرف بڑھایا تو اس میں حرکت پیدا ہوگئی اور اس کے گلپھڑے سانس سے پھولنے لگے لیکن اسی دوران دوسرے شخص نے مچھلی کو زندہ دیکھ کر اس کے منہ میں پانی ڈالا جسے پی کر مچھلی کی سانسیں جیسے بحال ہو گئی ہوں جب کہ اس سے بھی دلچسپ بات یہ تھی کہ مچھلی نے پانی پینے کے بعد منہ دوبارہ سختی سے بند کرلیا۔اس دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے اور اب تک اسے ایک لاکھ 30 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے تاہم اس فوٹیج میں یہ بات واضح نہیں ہورہی کہ مچھلی اتنی دیر تک پانی سے باہر رہی اور پھر اسے فرائی بھی کیا گیا تو وہ زندہ کیسے رہی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…