نیویارک(نیوزڈیسک)یوں لگتا ہے جیسے امریکا کا اگلا صدربننے کے خواب دیکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے معالج نے انہیں دن میں کم از کم 100 بار عوامی جمہوریہ چین کے تذکرے کا مشورہ دیا ہے۔تب ہی تو انکی زبان پر آج کل چین کے علاوہ دوسرا کوئی لفظ ہوتا ہی نہیں۔پہلے پاکستان میں ممکنہ عدم استحکام کی صورت میں بھارت کی مداخلت کی بات کی ۔ پھر کہا کہ اگر جیتا تو شامی پناہ گزینوں کا امریکا میں رہنا ممکن نا ہوگااور اب امریکی صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ ہاتھ دھو کر عوامی جمہوریہ چین کے پیچھے پڑگئے ہیں۔ موقع چاہے کوئی بھی ہو، ڈونلڈ ٹرمپ کے دل و دماغ پر چین حاوی ہے۔ وہ ہر دوسری بحث میں چین کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو موضوع بنا کر ووٹ بینک بڑھانےکی کوششوں میں ہیں۔سیاست اپنی جگہ لیکن امریکا میں چین کو لیکر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں لطیفے مقامی میڈیا اور لوگوں میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔