واشنگٹن /ریاض (نیوز ڈیسک)امریکی رپورٹ کے مطابق حج کے دوران منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے 1399 حجاج شہید ہو ئے یہ تعداد سعودی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعدادوشمار سے 630 عدد زیادہ ہے۔یہ تعداد صرف ان حاجیوں کی ہے جو مکہ کے قریب منیٰ کے واقعے میں شہید ہوئے۔ایران کے مطابق اس کے465 حجاج ‘ مصر کے 148 اور انڈونیشیا کے 120 حجاج شہید ہوئے۔دیگر ممالک میں نائیجیریا کے 99 ‘ پاکستان کے 89 ‘ بھارت کے 81، مالی کے 70، بنگلہ دیش کے 63، سینیگال کے 54، بنین کے 51، کیمرون کے 42، ایتھوپیا کے 31، مراکش کے 27، الجیریا کے 25، گھانا کے 12، چاڈ کے 11، کینیا کے آٹھ ‘ ترکی کے تین شہری شہید ہوئے۔سعودی حکام کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں مگر منیٰ میں ہونے والے جانی تقصان کے بارے میں ان کے سرکاری اعدادوشمار درست ہیں، جن کے مطابق 769 شہید ‘ 934 زخمی ہوئے۔