جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شام پر روسی فضائی حملے کا شکار عام شہری بن رہے ہیں، انسانی حقوق کی تنظیم

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوز ڈیسک)شام میں صدر بشار الاسد کے مخالف اور مغربی ممالک کے حمایت یافتہ باغیوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملوں میں عام شہری کی ہلاکتوں کی خبریں آرہی ہیں۔برطانیہ، فرانس، جرمنی، قطر، سعودی عرب، ترکی اور امریکہ کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ ہمیں شام میں روسی فوجی کارروائیوں پر شدید تشویش ہے اور بالخصوص روسی فضائیہ کے حملوں پر شدید اعتراض ہے۔‘ انقرہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا شکار عام شہری بن رہے ہیں۔اس مشترکہ بیان میں کینیڈا بھی شامل ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوجی کارروائی سے خطے میں دہشتگردی اور شدت پسندی میں مزید اضافہ ہوگا اور روس پر فوری طور پر کارروائی بند کرنے کو کہا گیا ہے کیونکہ اس میں شامی اپوزیشن کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی ہلاک ہورہے ہیں۔مختلف علاقوں میں موجود رضاکاروں کے مطابق روسی طیاروں نے جمعرات کو ادلیب اور حاما میں فضائی حملے کیے جن میں بے گناہ شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ اپوزیشن رہنما ہادی عبداللہ کے مطابق حبیت کے علاقے میں صبح ہونے والے ایک حملے میں 5 سالہ بچی سمیت تین افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح ادلیب میں جبل الزاویہ کے علاقے میں مشتبہ روسی فضائیہ کے حملے میں دو بچوں سمیت سات افراد لقمہ اجل بنے۔ اسی شہر کے علاقے جسرالسغور کی ایک مسجد پر حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ کی ایک رضاکار تنظیم نے روسی حملوں کے بعد سے اب تک 28 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ 2011 میں شروع ہونے والی شامی خانہ جنگی میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کئی ممالک اور مختلف خیالات کے شدت پسندوں اور داعش جنگجوو¿ں کے خوف سے دسیوں لاکھوں افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…