بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ، برطانیہ، ترکی اور سعودی عرب ۔ روس کے خلاف متحد

datetime 2  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی میں مصروف امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں فوری طور پر اپنی فضائی بمباری کی مہم کو معطل کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ، برطانیہ، ترکی اور سعودی عرب کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی بمباری کی وجہ سے شام میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور یہ انتہا پسندی کو پھیلانے کا سبب بنے گی۔امریکہ کی طرح فرانسیسی جیٹ طیارے شام میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن امریکہ کو خدشہ ہے کہ روس شام میں بشار الاسد کے مخالفین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ وہ انھی عناصر کو نشانہ بنا رہا ہے جن کو امریکہ بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ایک سینیئر روسی اہلکار نے بتایا ہے کے روسی فضائی کارروائی کئی تک ماہ جاری رہ سکتی ہے۔روسی پارلیمان کی خارجی امور کمیٹی کے سربرہ الیکسی پوشکوو نے کہا کہ اب تک امریکہ نے دولت اسلامیہ پر بمباری کرنے کا محظ ’ڈھونگ‘ کیا ہے اور ان کی فضائی مہم اس سے کئی گنا موثر ہوگی۔شام میں حکومت مخالف گرہوں نے الزام لگایا ہے کہ روس اپنے اتحادی بشار الاسد کو بچانے کے لیے ان کو نشانہ بنا رہا ہے۔فرنسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ تمام فضائی حملے ’داعش‘ کے خلاف کیے جائیں۔یو این کے نیو ہارک ہیڈ کواٹرز میں پریس سے بات کرتے ہوِئے روسی وزیر خارجہ سرگی لوروف کا کہنا تھا کہ روس دولت اسلامیہ کے علاوہ القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو بھی نشانہ بنائے گالوروف نے کہا کہ تمام اہداف کا تعین شامی فوج کی مشاورت کے ساتھ کیا گیا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…