اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہجوم کے رویے کے ماہرین کے مطابق سانحہ منیٰ جیسے حادثات بدترین ہوتے ہیں تاہم جیسا ہم سوچتے ہیں یہ واقعات ان وجوہات کے باعث پیش نہیں آتے۔خیال رہے کہ سانحے میں اب تک کم از کم 1100 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس واقعے میں 40 سے زائد پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے۔اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی آف سینٹ انڈروز کے سوشل سائیکالوجی کے پروفیسر اسٹیفن ریچر کے مطابق مقبول تصور تو یہ ہے کہ ایسے واقعات کے دوران ایک مقام پر ضرورت سے زیادہ لوگ بھر جاتے ہیں اور گھبراہٹ کے باعث لوگ بھاگنا شروع کردیتے ہیں تاہم حقیقت اس کے مختلف ہے۔لاس اینجلس ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عام خیال مکمل طور پر غلط ہے، سانحے کے حوالے سے ‘بھگدڑ’ اور ‘گھبراہٹ’ جیسی اصطلاحات استعمال ہورہی ہیں لیکن بھگدڑ کا مطلب گھبراہٹ کا شکار ہوکر بھاگنا ہوتا ہے لیکن اس طرح کے واقعات میں عمومی طور پر لوگ اپنی جگہ سے ہل بھی نہیں پاتے، دوڑنا تو دور کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبول خیال کے برعکس سانحے کا آغاز انتہائی سادہ انداز میں ہوتا ہے۔ ایسے سانحات چلتے ہوئے ہجوم میں سے چند افراد کے لڑکھڑاکر گرنے جانے سے شروع ہوتے ہیں جبکہ ان کے پیچھے موجود لوگ آگے بڑھنے کے لیے دھکے دینا شروع کردیتے ہیں کیوں کہ وہ آگے موجود لوگوں کے جھمگٹھے سے لاعلم ہوتے ہیں اور ایسی ہی صورت حال پر ہلاکتوں کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے سانحات میں نصف سے زائد اموات دم گھٹنے سے ہوتی ہیں کیوں کہ لوگوں کے پاس سانس لینے تک کی جگہ موجود نہیں ہوتی۔گزشتہ ہفتے کے حادثے کے ایک عینی شاہد کے بیان سے بھی اس مفروضے کی تائید ہوتی ہے۔خبر رساں ادارے اے پی کو عبداللہ لطفی نے بتایا کہ انہوں نے کسی کو وہیل چیئر سے گرتے ہوئے دیکھا اور ان کے پیچھے کئی دیگر افراد گرپڑے۔ ‘لوگ سانس لینے کے لیے ایک دوسرے پڑ چڑھ رہے تھے۔’ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک لہر کی طرح تھا، آپ آگے جاتے اور اچانک ہی پیچھے آجاتے
منیٰ میں ہلاکتیں بھگدڑ کی وجہ سے نہیں ہوئیں، ماہرین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چین جائیں
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
وزیراعظم اپنا گھراسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی پروگرام میں شامل
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
غیر ملکی خاتون نے لاہور میں ہولناک کرپٹو اغوا اور زیادتی کا واقعہ سنا دیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
زیر علاج بیٹی کے وارڈ سے نکالے جانے پر باپ نے چلڈرن ہسپتال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
لاہور میں غیرملکی خواتین سے متعلق پولیس کے دعوے مشکوک ہوگئے
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی شدید گرمی برقرار، متعدد علاقوں میں بارش کا امکان
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































