پینٹا گون نے شامی باغیوں کی فوجی تربیت عارضی طور پر روک دی

30  ستمبر‬‮  2015

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے شام میں صدر بشارالاسد کے خلاف لڑنے والے اعتدال پسند شامی اپوزیشن گروپوں کے کارکنوں کی عسکری تربیت کچھ عرصہ کے لیے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی اپوزیشن کے ماتحت جنگجووں کی عسکری تربیت اور انہیں جنگ کے لیے تیار کرنے کا پروگرام کچھ عرصے کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل کی گئی تربیت کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے دوبارہ عسکری تربیت دینے کے پروگرام پر غور بعد میں کیا جائے گا۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے کہا کہ “شامی اپوزیشن کی عسکری تربیت کچھ وقت کے لیے روکی جا رہی ہے۔ شامی اپوزیشن کے کارکنوں کو ترکی اور اردن کے تربیتی مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ مستقبل میں شامی اپوزیشن کے کارکنوں کی بھرتی اور ان کی تربیت کا عمل دوبارہ شروع ہو گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جن کارکنوں کو عسکری تربیت کے میں شامل کیا گیا ہے ان کی تربیت جاری رہے گی تاہم مزید افراد کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ امریکا نے اردن اور ترکی کے تعاون سے رواں سال کے آغاز میں ہر سال شامی اپوزیشن کے 5 ہزار جنگجووں کو دولت اسلامی “داعش” کے خلاف جنگ کے لیے تیار کرنے کا ایک پروگرام شروع کیا تھا۔ اس پروگرام پر 500 ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ تاہم کئی ماہ گذرنے کے باوجود ابھی تک تربیتی عمل سے صرف 54 یا 70 افراد کو تربیت دی جا سکی ہے



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…