بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ڈھاکہ میں داعش کی پہلی خونی واردات، اطالوی شہری قتل

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ( آن لائن )شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام داعش نے بنگلہ دیش میں سرگرم ایک امدادی کارکن کو گولیاں مار کر قتل کرڈالا۔ڈھاکہ میں داعش کے ہاتھوں کسی شخص کے قتل کا یہ پہلا واقعہ ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ڈھاکہ پولیس کے تر جمان منتصر اللہ اسلام نے غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تین نامعلوم مسلح افراد نے ایک 50 سالہ اطالوی امدادی کارکن کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا۔ زخمی غیر ملکی شہری کو ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ترجمان کے مطابق یہ واقعہ ڈھاکہ میں ڈپلومیٹک انکلیو میں پیش آیا۔ تینوں حملہ آور موٹر پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے۔ دوسری جانب داعش نے اس واقعے کے ذمہ داری قبول کی ہے۔مقتول کا تعلق ایک بین الاقوامی ترقیاتی ادارے کے ساتھ تھا اور وہ کچھ عرصے سے ادارے کے بنگلہ دیش میں قائم دفتر میں تعینات تھا۔

مزید پڑھئے:بے اولاد جوڑوں کا محسن پروفیسر سررابرٹ ایڈورڈز

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…