پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ایران کی تنقید پر سعودی عرب کاسخت جواب

datetime 28  ستمبر‬‮  2015 |

نیویارک (نیوزوڈیسک)سعودی عرب نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منیٰ حادثے کے متاثرین کے زخمیوں پر نمک نہ ڈالے اور بے بنیاد سیاسی الزام تراشی سے گریز کرے ¾ اس سانحہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے اور مکمل رپورٹ سامنے لائی جائےگی ¾ ہم کچھ نہیں چھپائیں گے اور اگر کوئی ذمہ دار پایا گیا تو اسے بھی کیفر کر دار تک پہنچائیں گے ۔یہ بات سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ہمراہ صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔یہ بات انہوںنے ایسے موقع پر کہی ہے جب ایران کے صدر حسن روحانی نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دور ان منیٰ حادثے کی مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو کیفر کر دار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ خادم حرمین شریفین نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کی ہے جو بالکل شفاف ہوگی ایرانیوں کو چاہیے کہ وہ المناک سانحہ پر سیاست چمکانے سے گریز کریں انہوںنے کہاکہ مملکت سعودی عرب کی طویل تاریخ ہے کہ ہم حج کےلئے آنے والوں کو سہولیات فراہم کر نے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر تے ہیں اور یہ تہوار انتہائی کامیاب رہتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ تحقیقات کی روشنی میں سامنے آنے والے حقائق کو منظر عام پر لایا جائےگا اور ہم کچھ نہیں چھپائیں گے اگر کسی سے غلطی ہوئی ہے تو اس کا احتساب ہوگا اور اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ آئندہ ایسا نہ ہو ۔انہوںنے کہاکہ میں پھر کہتا ہوں کہ یہ صورتحال ایسی نہیں کہ اس پر سیاست کی جائے مجھے امید ہے کہ ایرانی رہنما عقل مندی کا مظاہرہ کریں گے اور متاثرین کے زخموں پر نمک نہیں چھڑکیں گے ۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے متاثرین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک غیر معمولی سانحہ ہے جس پر بڑی تعداد نے جانیں ضائع ہوئی جائیں سعودی عرب سالہا سال سے انتظامات کررہا ہے مجھے یقین ہے کہ اس واقعہ میں بھی ذمہ دارں کا احتساب کیا جائیگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…