منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

افغان پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران کی ”شرمناک“ترین حرکت کا انکشاف

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فوج کے ساتھ تربیت اور آپریشنز کے دوران افغان پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران افغان بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان فوجی اور اعلیٰ افسران امریکی اور اتحادی فوج کے ساتھ کام کرنے کے دوران افغان بچوں کو اپنے جنسی ہوس کا نشانہ بناتے رہے ¾ اس دوران امریکی فوجی اس فعل کا علم ہونے کے باوجود اسے نظر انداز کرتے رہے بلکہ ان کی ہائی کمانڈ کی جانب سے انہیں ہدیات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اس معاملے میں داخل اندازی نہ کریں۔رپورٹ کے مطابق افغان فوجیوں میں فعل کو بوائے پلے کا نام دیا جاتا تھا ایک امریکی فوجی گریگوری بکلے نے اخبار کو بتایا کہ اس کا بیٹا افغان کمانڈر کے ساتھ تعینات تھا اور اسے افسران کی جانب سے ہدایت تھی کہ وہ اس فعل کو دیکھنے کے بعد آنکھیں بند کرلے۔امریکی فوج نے رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کی کبھی بھی یہ پالیسی نہیں رہی کہ وہ افغان فوج کو بچوں کو جنسی تشدد کا نشان بنانے کی اجازت دے یا پھر اس سے نظریں پھیر لے۔ پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس کے مطابق امریکی فوجی کی کبھی بھی یہ پالیسی نہیں رہی کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو نظر انداز کرے جب کہ وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی حکومت کے لیے اس طرح کی رپورٹ تشویشناک ہیں۔دوسری جانب افغان حکومت نے بھی ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا فعل افغان ثقافت میں نہ صرف ایک بڑا جرم ہے بلکہ قانون کے تحت بھی غیر قانونی فعل ہے۔ افغان وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت اپنے عزم کو ایک بار پھر دہراتی ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر کوئی ٹھوس ثبوت اس سے متعلق سامنے آئے تو اس جرم کا ارتکاب کرنے والے پولیس اہلکاروں اور فوجیوں سے سختی سے نمٹا جائےگا اور انہیں سخت سزا دی جائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ افغانستان کے طاقتور قبائل سردار نوجوانوں کو جنسی فعل کےلئے قید رکھتے ہیں اور اس کا انداز ہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں سال جولائی میں صوبہ بغلان میں ایک نوجوان لڑکے کےلئے 2 قبائل میں شدید لڑائی ہوئی جس میں 22 افراد مارے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…