پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عید پر معروف ٹی وی چینل کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 23  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (نیوزڈیسک)مصرکے صدر نے الجزیرہ چینل کے تین صحافیوں میں سے دو کو معاف کر دیا ہے جنھیں ’جھوٹی خبریں پھیلانے‘ کے الزام پر مجرم قرار دیا گیا تھا اور تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔صدر عبدالفتح السیسی نے کینیڈا کے شہری محمد فہمی اور مصر کے باہر محمد کے علاوہ 98 دوسرے قیدیوں کو بھی معاف کیا تاہم معاف کیے جانے والے 100 قیدیوں کی فہرست میں محمد فہمی اور باہر محمد کے ساتھی آسٹریلوی پیٹر گریسٹا کو شامل نہیں کیا گیا گریسٹا کو گذشتہ فروری میں ملک بدر کر دیا گیا تھا۔تینوں قیدیوں کو گذشتہ ماہ ایک عدالت نے ان الزامات پر مجرم قرار دینے بعد تین سال قید کی سزا سنائی تھی جو ناقدین کے مطابق بنیاد تھے۔تینوں صحافیوں پر کالعدم تنظیم اخوان المسلمین کی مدد کرنے کا الزام ہے جس کی وہ سختی سے تردید کرتے رہے ہیں۔صدر السیسی کے فیصلے کی کوئی توجیہ نہیں دی گئی ہے تاہم یہ فیصلہ ان کے نیویارک کے دورے سے ایک دن قبل کیا گیا ہے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کریں گے۔ ان کا یہ فیصلہ عید الاضحی سے پہلے کیا گیا ۔صدر نے اس سے قبل کہا تھا کہ عدالتی عمل کے ختم ہونے پر وہ الجزیرہ چینل کے تین صحافیوں کو معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…