ریاض(نیوزڈیسک) سعودی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر حج کرنے والے غیر ملکی ورکرز کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حج کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے اہم اعلانات کیے گئے ہیں۔حج کی سیکورٹی کے معاملات کو دیکھ رہے حکام کی جانب سے اعلان کی گیا ہے کہ ملک میں موجود غیر ملکی ورکرز میں میں سے اگر کوئی غیر قانونی حج کرنے کوشش میں پکڑا گیا تو اسے فوری سعودی عرب سے نکال دیا جائے گا۔اگر کسی نے غیر قانونی حج کرنے والوں کے سفری سہولت فراہم کی تو اس پر 15 دن قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 10 ہزار ریال فی حاجی کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اگر کسی کی جانب سے سزا ملنے کے باجود قانون کی دوبارہ خلاف ورزی کی گئی تو اسے دوگنا جرمانہ بھرنا ہوگا۔ سعودی حکام نے حج کیلئے آنے والے عازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کا خصوصی خیال رکھیں ورنہ انہیں سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔