منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کشتی میں بیٹے کو جنم دینے والی نائیجیریا کی خاتون خوشی سے نہال

datetime 19  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کٹانیا(نیوز ڈیسک) پناہ کی تلاش میں نائیجریا کی ایک خاتون نے بحیرہ روم میں کشتی کے سفر کے دوران بچے کوجنم دیا اور وہ اس وقت اٹلی کے ایک ہسپتال میں اپنے بیٹے کے ساتھ بہت خوش ہے۔ کٹانیا کے کنزیرو ہسپتال میں ایسٹر ٹیری نامی خاتون نے اپنے بیٹے خلیفہ نائیک کے ساتھ بڑے فخر کے ساتھ تصاویر اتروائی ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق 24سالہ خاتون بحیرہ روم عبور کرنے کیلئے ایک خستہ حال کشتی میں سوار ہوئی جس میں اس کے علاوہ سو کے لگ بھگ افراد جمع تھے اور کشتی کی روانگی کے ساتھ ہی اسے درد زہ شروع ہو گیا۔ اسی اثنا میں اطالوی کوسٹ گارڈ کی نظر کشتی پر پڑ گئی اور اس نے ڈرامائی طور پر سب مسافروں کو بچا لیا۔ ایسٹر ٹیری بھی درد زہ کے عالم میں انہیں مسافروں کے درمیان تھی اور اس نے ریسکیو کرنے والے جہاز پر دوران سفر ہی بچے کو جنم دیا۔ یہ خاتون اور اس کا بچہ اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ بحفاظت محفوظ مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق رواں برس مشرق وسطیٰ، ایشیا اور افریقہ سے آنے والے 2760پناہ گزین سمندر پار کرنے کی کوشش میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…