ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ بھارت تعلقات میں تاریخی موڑ،پاکستان روس سے مزید قریب ہوجائیگا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ بھارت تعلقات میں تاریخی موڑ،پاکستان روس سے مزید قریب ہوجائیگا،امریکہ نے بھارت سے دفاعی تعلقات میں اضافے کے لئے پہلی بار محکمہ دفاع پنٹاگون میں خصوصی سیل قائم کردیا۔ دونوں ملکوں نے طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری پر مذاکرات بھی شروع کردیئے پنٹا گون میں کسی مخصوص ملک کےلئے امریکہ میں قائم کیا گیا یہ پہلا سیل ہے جسے انڈین ریپڈ ری ایکشن سیل کا نام دیا گیا یہ سیل بھارتی فوج کی دفاعی ضروریات کے حوالے سے مشترکہ پیداوار کے منصوبوں کو بھی منظم کرے گا۔سیل کے سربراہ کیتھ ویبسٹر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ممالک 4 مشترکہ پیداواری منصوبوں پر کام کررہے ہیں، جن میں ڈرون اور فضائی نگرانی کرنے والے سی 130 جے سوپر ہرکولیس طیاروں سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت اور امریکہ نے اگلی نسل کے طیارہ بردار بحری جہاز کی مشترکہ پیداوار کے لیے مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ بھارت بڑھتی ہوئی فوجی قربتوں کی وجہ سے پاکستان اور روس ایک دوسرے کے مزید قریب آنے پر مجبور ہورہے ہیں امریکہ بھارت شراکت داری دنیا میں نئے فوجی، سیاسی اورمعاشی منظر نامے کو مرتب کرنے میں انتہائی اہم کردار اداکررہی ہے جس کی وجہ سے کل کے دشمن آج کے دوست بنتے نظر آرہے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…