پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ائیر انڈیا سے زائد وزن والے 130 فلائٹ اٹینڈنٹس فارغ کردیئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ائیر لائنز مسافروں کو ایک خاص حد سے زیادہ وزن طیارے میں لانے نہیں دیتیں مگر اب ایک ائیر لائن نے یہی منطق ائیرہوسٹسز پر بھی لاگو کردی ہے۔ ائیر انڈیا نے زائد وزن پر 130 فلائٹ اٹینڈنٹس کو فارغ کردیا ہے۔ کمپنی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام لوگوں کی حفاظت یقینی بنانے اور ملکی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب اس فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا جا رہا ہے۔ ائیر لائن کی جانب سے 1980 کی دہائی میں عملے کے لئے وزن اور قد کا معیار مقرر کیا گیا تھا جس میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور اس سے قبل 2006 میں بھی 6 فلائٹ اٹینڈنٹ خواتین کو وزن زائد ہونے کی وجہ سے نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔ ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے عملے کو بار بار وارننگ دی گئی کہ وہ اپنے وزن میں کمی لائیں مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ 27 سال سے ائیرلائن سے منسلک 51 سالہ شیلا جوشی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پریشان کن اقدام کیا گیا ہے، ہم ماڈل ہیں اور نہ ہی کیٹ واک کر رہی ہیں، اب اگر دس گرام وزن بڑھ جائے اور اس کی بنیاد پر کسی کو نوکری سے نکال دیا جائے تو یہ حیران کن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…