اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مصری پولیس اور فوج نے غلطی سے سیاحوں کے کارواں پر حملہ کردیا ،12ہلاک ،متعدد غیر ملکی شامل

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(آن لائن) مصر میں پولیس اور افواج نے غلطی سے سیاحوں کے ایک کاروان پر حملہ کرکے 12 سیاحوں کو ہلاک کردیا جن میں کئی غیر ملکی بھی شامل ہیں۔مصری وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصر کی پولیس اور فوج ملک کے مغرب میں واقع ریگستان میں دہشت گردوں کا تعاقب کررہی تھی، اس دوران فورسز کو چار ٹرک نظر آئے جس میں ملکی اور غیر ملکی سیاح موجود تھے۔ یہ ٹرک اس علاقے سے گزررہے تھے جو بیرونی سیاحوں کے لیے وضع کردہ حدود سے باہر تھا۔ جس پر فورسز نے غلط فہمی کا شکار ہوکر قافلے کو نشانہ بنایا۔مصری وزارت داخلہ نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت اور 10 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، ہلاک اور زخمی ہونے والے سیاحوں میں میکسیکو کے شہری بھی شامل ہیں۔ مصری حکام کے مطابق واقعے میں 2 میکسیکن شہری ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب میکسیکو کی حکومت نے بھی اپنے دو باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے اور زخمی ہونے والے افراد کی مزید تصدیق کی جارہی ہے۔ میکسیکو کے صدر اینرک پینا نائیٹو نے ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے مصر سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔2013 میں مصر میں فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور داعش کے حمایت یافتہ شدت پسند اب تک سینکڑوں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرچکے ہیں اور اس کا مرکز وادی سینا میں رہا ہے یہی وجہ ہے کہ مغربی صحرا دہشت گردوں کا مرکز بنتا جارہا ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…