نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت نے پاکستان کے ساتھ ساتھ چین سے ملنے والی کشمیر کی سرحدوں پر بھی اپنے حقوق جتانا شروع کر دیئے ہیں جس سے چین اور بھارت کی فوجیں ایک بار پھر آمنے سامنے آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے یہ صورتحال مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں پیش آئی جہاں بھارتی فوجیوں نے چین کی طرف سے واچ ٹاور کی تعمیر پر نہ صرف اعتراض کیا بلکہ خود جا کر اسے گرادیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے اوربھارتی فوجی ہر معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں واضح رہے کہ 2014میں بھی دونوں ممالک کی فوجیں تین ہفتے تک آمنے سامنے رہی تھیں تاہم بعد میں مفاہمت کے ذریعے فوجوں کو پیچھے ہٹایا گیا تھا ۔چینی حکام میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے چین کی جانب سے بنائے گئے واچ ٹاور کو گرائے جانے پر شدیدردعمل پایاجاتاہے۔سینئر تجزیہ نگار کے مطابق یہ ناممکن ہے کہ چین بھارتی فوجیوں کی اس حرکت پر کوئی جواب نہ دے۔ آنے والے دن اس سلسلے میں بہت اہم ہیں۔