صنعائ( آن لائن ) یمن میں اتحادی ممالک کی جانب سے حوثی باغیوں اور سابق منحرف صدر علی عبداللہ_صالح کی وفادار ملیشیا کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق باغیوں کے خلاف کارروائی کے لیے اتحادی ممالک کے گن شپ اپاچی ہیلی کاپٹر پہلی بار یمن کے اندر داخل ہو رہے ہیں۔ عرب مےڈےاکے مطابق اتحادی طیاروں نے دارالحکومت صنعائ کے مغرب میں عصر کے مقام پر باغیوں کے زیر تسلط فضائیہ کالج اور ایئر ڈیفنس ہیڈ کواٹر پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ ہفتے کے روز شمالی صنعائ میں الصیانہ کیمپ پر بھی بمباری کی گئی۔قبل ازیں جمعرات اور جمعہ کو صنعائ اور دوسرے شہروں میں اتحادی طیاروں نے حوثیوں اور علی صالح کے حامیوں کے مراکز پر بڑے پیمانے پر حملے کیے جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق تعز شہر میں حکومت نواز ملیشیا اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ لڑائی میں حکومت کی حامی فوج نے البعرارہ اور دوار السکنیہ کے مقامات سے باغیوں کو نکال باہر کیا ہے۔