اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی کمیونٹی بارے نازیبا ریمارکس ، برطانوی ملکہ الزبتھ کے نمائندے نے استعفیٰ دیدیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)پاکستانی برادری کے بارے میں نازیبا ریمارکس کے بعدکی جانے والی شدید تنقید پر برطانوی ملکہ الزبتھ کے نمائندے نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔وہ پہلا سیاہ فام شخص تھا جو برطانوی ملکہ کے خصوصی نمائندے کی حیثیت تک پہنچا تھا ۔ملکہ کی لارڈ لیفٹیننٹ پال سباطی نے مختلف مواقع پر پاکستانی برادری کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا تھا چودہ اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر برمنگھم میں ہونے والی ایک تقریب میں شمولیت کے بعد اپنے ای میل میں اس نے لکھا کہ پاکستانی صرف اپنے لوگوں سے ملتے ہیں اور دوسروں سے بات چیت نہیں کرتے جبکہ انہیں معلوم ہوناچاہیے کہ وہ برطانیہ میں رہ رہے ہیں پاکستان میں نہیں ۔ایک اور ای میں اس نے کہا تھا کہ پاکستانیوں کو دوسری برادری سے رابطہ رکھنا چاہیے تاکہ پاکستانیوں کے بچے برطانیہ میں کامیاب ہو سکیں ۔ان کا موقف تھا کہ پاکستانیوں کو اپنی ثقافت اور ورثے پر فخر ہونا چاہیے لیکن غیر پاکستانیوں کے ساتھ بھی قریبی روابط رکھنے چاہئیں ۔مسٹر سباطی بھارت کے علاقے چنائی سے برطانیہ آئے تھے جہاں انہوںنے بکنگھم پیلس میں آٹھ سال خدمات سرانجام دیں اور چارٹرڈ مینجمنٹ اکاﺅنٹنٹ بنے۔ان کے استعفے کے بیان میں کہا گیا کہ پال سباطی کو پہلے ہی کابینہ دفتر کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ وہ لارڈ لیفٹیننٹ کا عہدہ چھوڑ دیں ۔بیان میں کہا گیا کہ مسٹر سباطی کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا ۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…