مکہ المکرمہ(نیوزڈیسک )عرب ٹی وی نے حرم شریف میں پیش آنے والے حادثے میں 15 پاکستانیوں کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حرم شریف میں کرین گرنے کے افسوس ناک حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 15 پاکستانی عازمین حج بھی شامل ہیں جب کہ حادثے میں 25 بنگلا دیشی، 25 ایرانی اور10 بھارتی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان نے حرم شریف میں جائے حادثہ کا دورہ کیا اور اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی جب کہ اس موقع پر شاہ سلمان نے انتظامیہ کو ہدایت کی نمازیوں اور عازمین کے ہر طرح کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرین حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 50 کے قریب پاکستانی شامل ہیں تاہم پاکستانی حکام کی جانب سے ابھی تک پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حرم شریف میں کرین گرنے کے نتیجے میں 107 افراد ہلاک اور 238 کے قریب زخمی ہوگئے تھے جب کہ زخمیوں میں 50 کے قریب پاکستانی بھی شامل ہیں۔پاکستانی حاجیوں کے بارے میں معلومات کے لیے ایمرجنسی نمبر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں جن پر ان کے بارے میں تازہ صورتحال کاعلم ہو سکتا ہے۔
نمبر یہ ہیں
08001166622
042-111725425
سعودی عرب میں قونصل خانے کا نمبر یہ ہے۔
00966543891481
حرم شریف کرین حادثے میں 15 پاکستانی عازمین حج شہید ہوئے
12
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں