ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصر: لاکھوں ڈالر مالیت کا سونا چوری کرنے والے پکڑے گئے

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کی وزارتِ خزانہ میں سکہ سازی کے محکمے سے50 کلو گرام سے زائد سونا اور چاندی چوری کرنے والے متعدد افراد کوگرفتار کر لیاگیا ہے۔چوری کی واردات چار روز قبل ہوئی، لیکن اس کی تفصیلات جمعرات کے روز منظرِعام پر آئیں۔وزارتِ داخلہ کے مطابق واقعے کے اصل ملزمان میں مالی پریشانیوں سے دوچارایک پلمبر اور محکمہ کا ایک ملازم شامل تھا، جس نے اس کی تالے توڑنے میں مدد کی۔چھاپے کے دوران لگ بھگ 20 لاکھ مالیت ڈالر کے سونے کی 31 اور چاندی کی چار اینٹیں قبضے میں لی گئی ہیں۔ اس چوری کے دوران بڑی تعداد میں یادگاری سکے بھی چوری کیے گئے تھے۔محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ دونوں مجرموں کو چوری شدہ مال سمیت حراست میں لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق زیادہ تر سونا پہلے ہی مصری دارالحکومت قاہرہ کے سوناروں کو بیچا جاچکا ہے۔مشرقِ وسطیٰ کی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ خزانہ کے ملازم کو سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج میں ایک سنار کی دکان میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ جہاں وہ چوری شدہ دھات میں سے کچھ فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔محکمہ کے ملازم پر پلمبر سے معلومات کے تبادلے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس نے پلمبر کو سیکیورٹی سے بچانے کے لیے اور اْن تجوریوں تک رسائی میں مدد دی جہاں سونے اور چاندی کی اینٹیں رکھی ہوئی تھیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…