انقرہ(نیوز ڈیسک) ترکی کی فضائیہ نے سوموار اور منگل کی درمیانی شب بھی شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد کرد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک فضائیہ کی جانب سے یہ حملہ حال ہی میں 16 ترک پولیس اہلکاروں کی کرد باغیوں کے حملے میں ہلاکت کا رد عمل ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی”اناطولیہ” کے مطابق فضائیہ کے 50 جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے 20 ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 40 کے لگ بھگ باغی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بمباری میں باغیوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔