اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عراق‘ داعش کےخلاف 1100 قبائلی جنگجوﺅں کا نیا لشکر تیار

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (نیوز ڈیسک)عراق کے شورش کا شکار صوبہ الانبار کے صدر مقام الرمادی میں البغدادی کےمقام پر فوج اور حکومت کو لاجسٹک سپورٹ مہیا کرنے اور دولت اسلامیہ عراق وشام ‘داعش’ کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے قبائلی جنگجوﺅں پر مشتمل نیا بریگیڈ [لشکرتشکیل دیا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 1100 جنگجو شامل کیے گئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مغربی رمادی سے 90 کلومیٹر دور البغدادی کے علاقے میں قبائل نے یہ لشکر ایسے وقت میں تشکیل دیا ہے جب سرکاری فوج اس علاقے میں داعش کے خلاف برسرپیکار ہے۔ مسلح قبائلی لشکرسے جہاں ایک طرف بغداد کی مرکزی حکومت کو لاجسٹک سپورٹ ملے گی وہیں الانبار کی صوبائی حکومت کو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت حاصل ہوگی۔الانبار میں متعین عراقی فوج کے بریگیڈیئر جنرل حمد عبدالرزاق الدلیمی نے منگل کو بتایا کہ البغدادی کے علاقے میں گیارہ سو جنگجوﺅں پر مشتمل لشکر میں وہاں کے مقامی قبائل البونمر، العبید، الکبیسات اور البومحل کے نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ لشکر داعش کے خلاف لڑائی میں فوج کی معاونت کرے گا۔بریگیڈیئر الدلیمی کا کہنا تھا کہ الانبارکے داعش کے زیرتسلط شہروں کی واگزاری ہماری اولین کوشش ہے۔ نیا قبائلی لشکر جہاں داعش کی مزید توسیع پسندی کو روکنے میں مدد کرے گا وہیں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کو آگے بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے قبائلی لشکری میں شامل جنگجو اس سے قبل داعش کے خلاف جبہ اور بروانہ کے محاذوں پر بھی فوج کے ساتھ لڑائی میں شامل رہ چکے ہیں جن کے ہاتھوں سے دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیاتھا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…