اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قطرنے بھی یمن میں اپنے فوجی تعینات کردیے

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قطر نے پہلی بار یمن میں اپنے ایک ہزار فوجی تعینات کردیئے ہیں۔عرب نیوز چینل کے مطابق ایک ہزار قطری فوجیوں کو یمن کے علاقے ماریب میں تعینات کیا گیا ہے اور ان کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹربھی بھیجے گئے ہیں۔ماریب میں ہی گذشتہ ہفتے سعودی اتحاد کے 60 فوجی مارے گئے تھے۔ حوثی باغیوں کے ماریب میں گولہ بارود کے ایک ذخیرے پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی فوجیوں میں سے متحدہ عرب امارات کے 45، سعودی عرب کے 10 اور بحرین کے 5 فوجی شامل تھے۔سعودی عرب کی کمان میں قائم اتحاد کے ہزاروں فوجی یمن میں بھیجے گئے ہیں تاکہ صدر ہادی کی حکومت کو بحال کیا جا سکے۔ اتحادیوں نے جولائی میں ساحلی شہر عدن کا کنٹرول حوثی باغیوں سے لے لیا تھا اور اب ملک کے شمالی علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں سعودی کمان میں ہونے والی فوجی کارروائیوں میں ساڑھے چار ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے دو ہزار سے زیادہ عام شہری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…