دمشق (نیوز ڈیسک) فرانس اور برطانیہ کی فوج نے شام میں فضائی حملے کرکے دس برطانوی شہریوں کو ہلاک کردیا ۔ فرانس کے صدر فرانسو اولاندنے داعش کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا، شام میں داعش کیخلاف برطانیہ اور فرانس نے کارروائی کا آغاز کردیا ، فضائی حملوں میں اب تک دس دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں ، جن کا تعلق برطانیہ سے ہے ، اس سے پہلے فرانس کے صدر فرانسو اولاندنے داعش کے جنگجوﺅں کیخلاف کارروائی کیلئے فوج بھیجنے کا اعلان کیاتھا،پیرس میں اپنے ششماہی خطاب میں فرانسیس صدر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق داعش فرانس سمیت مختلف ممالک میں دہشتگردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے، دوسری جانب برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شام میں فوجی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ڈرون حملے میں دس برطانوی شہری مارے گئے ۔