منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بان کی مون نے پاک فوج کے افسر کو یو این کے مشن برائے مغربی صحارا کا کمانڈر مقرر کردیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاک فوج کے افسر کو یو این کے مشن برائے مغربی صحارا (منورسو) کی فورس کا کمانڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل محمد طیب اعظم، انڈونیشیا کے میجر جنرل امام ایڈے کی جگہ لیں گے، جن کی مدت ملازمت 17 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے 30 سال قبل ’منورسو‘ کے نام سے شروع کیے جانے والے اس مشن کا مقصد جنگ بندی کی نگرانی، صحارا کے لوگوں کی حیثیت اور زمین کے حصے کے لیے حکومتی نظام پر ریفرنڈم کی نگرانی کرنا تھا۔گزشتہ 30 سال میں یو این نے یہاں ریفرنڈم کے لیے ووٹروں کی رجسڑیشن اور اہلیت کے حوالے سے مدد فراہم کی اور مغربی صحارا پر قبضے کے دعوے کے دوران دو گروپوں کی جنگ بندی پر عمل درآمد پر بھی نظر رکھی گئی۔اقوام متحدہ نے موروکو اور پولیساریو کے درمیان مذاکرات میں بھی مدد فراہم کی تاہم اس سے کشیدگی کو کم کرنے میں خاطر خواہ مدد نہ مل سکی۔میجر جنرل اعظم کو اس عہدے کے لیے ان کی 30 سالہ قومی اور بین الاقوامی خدمات پر چنا گیا ہے۔وہ 2010 سے 2014 تک انٹیلی جنس سروسز کے ڈائریکٹر جنرل اور نائب ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے جبکہ 2009 سے 2010 تک انفینٹری بریگیڈ کے کمانڈر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دیئے.انھوں نے 2000 سے 2001 تک جمہوریہ ری پبلک آف کانگو میں اقوم متحدہ کے ملٹری مبصر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔ #

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…