منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

احمدی نژاد کابینہ کے ارکان پر سونے کے سکے تقسیم کرنے کا الزام

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے سابق صدر محمود احمدی نڑاد کے دور حکومت میں ملک کے قومی خزانے کو بے پناہ نقصان پہنچانے اور بدعنوانی کے ارتکاب کے الزامات پہلے بھی منظرعام پر آتے رہے ہیں مگر حال ہی میں ایک نیا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صدر نڑاد کی کابینہ کے وزراءشادی بیاہ اور خوشی کے دیگر مواقع پر مہمانوں میں سونے کے سکے تقسیم کرتے رہے ہیں۔ العربیہ کے مطابق ایران میں بینکوں اور سناروں کے ہاں سونے کے سکے بنائے جاتے ہیں۔ انہی میں ایک ”سکہ بہار آزادی“ کے نام سے مشہور ہے جو اپنی مالیت کے اعتبار سے تین اقسام مکمل سکہ، نصف سکہ اور چوتھائی سکہ کی شکل میں موجود ہیں۔ چونکہ ایران میں خواتین کے حق مہر کے لیے سونے کا حساب رکھا جاتا ہے اور عموما سونے کے زیورات مہر کا حصہ ہوتے ہیں اس لیے ایسے مواقع پر سونے کے سکوں کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ ایرانی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے ایک سرکردہ رکن اور موجودہ صدر حسن روحانی کے مقرب غلام علی جعفر زادہ ایمن آبادی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سابق حکومتی شخصیات بالخصوص وزراءشادی بیاہ اور دیگر نجی محافل میں اپنے مہمانوں میں سونے کے سکے تقسیم کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی تقریبات میں سونے کے سکوں کی تقسیم کی روایت قاچاری خاندان نے ڈالی تھی جو تھالوں میں سکے رکھ کرمہمانوں کو پیش کرتے تھے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…