واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی متوقع امیدوار ہلیری کلنٹن کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق ایک گیلپ سروے میں 41 فیصد امریکیوں نے ہلیری کے حق میں جبکہ 51 فیصد نے مخالفت میں رائے دی۔ گیلپ کے مطابق مجموعی طور پر مقبولیت میں کمی کے باوجود ہلیری ڈیموکریٹس میں مقبول ہیں۔ واضح رہے ہلیری کلنٹن کو بطور وزیر خارجہ نجی سرور کے ذریعے خط و کتابت کرنے پر تنقید کا سامنا ہے اور ایف بی آئی اس حوالے سے تحقیقات بھی کر رہی ہے جبکہ کچھ روز قبل محکمہ خارجہ نے نجی سرور سے ملنے والی ای میلز بھی جاری کی ہیں جبکہ کچھ ای میلز کو ’کلاسیفائیڈ‘ بھی قرار دیا گیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں