اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شہروں کی بات ہو تو فوری طور پر امریکہ و دیگر یورپی ممالک کے چند شہروں کے نام ذہن میں آتے ہیں لیکن دنیا کے چندشہر ایسے ہیں جو تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2025ءتک یہ 7شہر دنیا کے امیر ترین شہر ہوں گے۔ ان میں سب سے پہلا شہر قطر کا دارالحکومت دوحہ ہے۔ قطر اس وقت دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے لیکن جس رفتار سے اس کی معیشت ترقی کر رہی ہے اس کا دارالحکومت دنیا کا سب سے امیر ترین شہر ہو گا۔دوسرے نمبر پر ناروے کا شہر برجین، تیسرے نمبر پر عالمی پابندیوں کا شکار ملک شمالی کوریاکا شہر ہواسیونگ ہے۔