بداپسٹ (نیوز ڈیسک) ہنگری میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن کو آسٹریا اور جرمنی میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔ ہنگری میں کئی روز کی افراتفری کے بعد تارکین وطن کو کیمپ میں رہنے کی اجازت دی گئی اور کیمپ سے 40 بسیں آسٹرین سرحد تک جائیں گی۔ آسٹریا کا کہنا ہے کہ وہ جرمنی کے ساتھ اس بات پر رضامند ہے کہ پناہ گزینوں کو سرحد پار کرنے دی جائے۔ ہنگری کی حکومت کا کہنا ہے کہ انھوں نے بسیں اس لیے روانہ کی ہیں تاکہ ملک میں نقل و حمل کا نیٹ ورک مفلوج نہ ہو۔ بہت سے تارکینِ وطن کی منزل جرمنی ہے کیونکہ جرمنی کا کہنا ہے کہ اسے اپنے یہاں رواں سال آٹھ لاکھ پناہ گزینوں کی آمد کی توقع ہے