تیرہ سالہ لڑکا نو سالہ بچے کے قتل کا مجرم قرار

5  ستمبر‬‮  2015

کینٹ ووڈ(نیوز ڈیسک) ایک 13سالہ لڑکے کو جیوری نے فرسٹ ڈگری مرڈر کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔ کینٹ کاونٹی کی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ مجرم جیماریون لوہارن اپنی ابتدائی سزا نابالغوں کی جیل میں گزارے گا جبکہ 21برس کا ہونے پر باقی سزا عام جیل میں کاٹے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق قتل کی واردات گرشتہ گرمیوں میں کینٹ ووڈ کے کھیل کے ایک میدان میں ہوئی جب مجرم کی عمر 12برس تھی اور اس نے نو سالہ مائیکل کونر کو قتل کر دیا حالانکہ ان کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا تھا۔ وکیل استغاثہ کا اپنی بحث سمیٹتے ہوئے کہنا تھا کہ قتل کی واردات سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ تھی اور مجرم جانتا تھا کہ وہ غلط کام کر رہا ہے اور اسی لئے واردات کے بعد اس نے 911کو فون کیا۔ اس کال کی ریکارڈنگ بھی جیوری کے سامنے چلائی گئی جس میں لوہارن نے مطالبہ کیا کہ پولیس اسے گرفتار کر لے اور بجلی کی کرسی کی سزا دے۔ وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی نہ کسی کو قتل کرنا چاہتا تھا اور اس نے ایسا ہی کیا جبکہ وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ وہ قتل کی واردات کے وقت نشہ آور ادویات کے زیر اثر تھا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…