طالبہ کو راجستھان کے ریاستی دارالحکومت کے اہم مقامات دکھانے کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ شہر سے باہر ایک ویران دیہی علاقے میں لے گئے تھے، جہاں اسے گینگ ریپ کرنے کے بعد مجرم اسے سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔اس واقعے کے بعد یہ جاپانی لڑکی مقامی دیہاتیوں کو زخمی حالت میں روتی ہوئی ملی تھی، جنہوں نے اس کی مدد کرتے ہوئے پولیس کو اس جرم کی اطلاع دی تھی۔بھارت میں جنسی جرائم، خاص کر خواتین پر کیے جانے والے جنسی حملوں کے خلاف ملکی قوانین گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سخت تر بنا دیے جانے کے باوجود عورتوں پر تشدد اور جنسی حملوں کے واقعات کچھ کم تو ہوئے ہیں لیکن ان پر قابو نہیں پایا جا سکا۔گزشتہ دو تین برسوں کے دوران بھارت میں خواتین اور لڑکیوں کے گینگ ریپ کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں، جن پر پورے ملک میں شدید عوامی احتجاج کیا گیا تھا اور جو بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں سرخیوں کا موضوع بھی بنتے رہے تھے۔