نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت کے دفاعی سامان کی خریداری کے ادارے نے روس سے ایک ارب دس کروڑ ڈالر مالیت کے 48 جدید ترین ہیلی کاپٹر خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دفاعی سازو سامان خریداری کی کونسل نے روس سے ایم آئی 17 وی فائیو ساخت کے 48 جدید ہیلی کاپٹر خریدنے کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر (تقریبا ایک کھرب 15 ارب پاکستانی روپے) کی رقم کی منظوری دی ہے۔ قبل ازیں بھارت ایم آئی 17 ساخت کے 2 ارب ڈالر مالیت کے 139 جدید ہیلی کاپٹر حاصل کرچکا ہے۔ روسی ہیلی کاپٹر پاکستان اور چین کی سرحد کے ساتھ استعمال کئے جائینگے۔واضح رہے کہ روس کی طرف سے پاکستان کو 12لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم آئی35فراہم کیے جانے کا امکان ہے، چار ہیلی کاپٹروں کی ترسیل پر رواں ماہ دستخط کیے گئے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان ہیلی کاپٹروں کی تعداد بڑھانے پر بات چیت جاری ہے،پاکستان نے بارہ ہیلی کاپٹروں کی