واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کے خفیہ تحقیقاتی ادارے سنٹرل ایٹیلنجس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق چیف اور ریٹائرڈ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہے کہ امریکہ کو شام میں داعش کے خلاف القاعدہ کی ذیلی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوچنا چاہیے ۔امریکہ کے ریاستی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے جانے والے ایک بیان میں پیٹرس کا کہنا تھا کہ القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کو داعش کے خلاف اتحاد کا حصہ بننے کے لیے قائل کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ عراق اور شام میں مسلح کارروائیاں کرنے والی شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف ہمیں کسی بھی حالت میں النصرہ فرنٹ کو استعمال یا ان کو مدد فراہم کرنی چاہیے۔سابق سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ النصرہ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے کچھ جنگجو نظریات کے بجائے دیگر وجوہات کی بنا پر داعش کے خلاف اتحاد کا حصہ بننا چاہے گے۔
مزید پڑھیئے:لندن سے بچوں سمیت شام جانے والی خاتون ترکی سے گرفتار