ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

مودی سرکارمغل بادشاہوں کے نام و نشان مٹانے کی پالیسی پر گامزن

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں مودی سرکار دہلی کی سڑکوں سے مغل بادشاہوں کا نام ونشان مٹانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔دہلی کے اورنگ زیب روڈ کا نام بدلنے کے فیصلے پر مسلمانوں سمیت کئی حلقوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔تنگ نظر ہندوہندوستان پر 49 سال حکومت کرنے والے مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کا تختہ الٹنے کی تو ہمت نہ کر سکے،البتہ تختی الٹنے کی ہمت ضرور کر لی۔دہلی میں اورنگ زیب روڈ کا نام بدل کر سابق صدرعبدالکلام سے موسوم کرنے کی سفارش انتہا پسند بی جے پی کے رہنما مہش گری نے کی اور اس پرمہر شدت پسند عام آدمی پارٹی نے لگا دی۔دہلی کے جھاڑو والے وزیر اعلی اروند کیجرویوال کے اس فیصلے کو مسلمانوں سمیت کئی حلقوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔آل انڈیا اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد اللہ اویسی نے کیجروال کو عبدالکلام کے نام سے اسکالرشپ پروگرام شروع کرنے اور اورنگزیب کی تاریخ پڑھنے کا مشورہ دیدیا۔کانگریس نے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں کئی سڑکیں موجود تھیں جسے سابق صدر کے نام سے موسوم کیا جاسکتا تھا لیکن اورنگ زیب روڈ کا نام ہی کیوں تبدیل کیا گیا ؟۔بہت سے حلقوں کا کہنا ہے کہ دلی اپنے ماضی اور شاندار تاریخ سے ہی پہچانی جاتی ہے،سڑک کا نام تبدیل کرنے سے مسلمانوں کی ہندوستان پر حکمرانی کی تاریخ نہیں بدلے گی



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…