ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپ کے فری بارڈرز بند ہوسکتے ہیں،انجیلامرکل نے امکان ظاہر کردیا

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (نیوزڈیسک) جرمن چانسلر انجلا مرکل نے بارڈر فری ٹریول کے خاتمے کا امکان ظاہر کیا ہے جو برطانیہ کی جانب سے تارکین کے بحران کی جنگ جیتنے کے امکان کی علامت ہے اور اس طرح فری بارڈر بند ہوسکتے ہیں۔ ٹائمز کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہم پناہ گزینوں کی تقسیم منصفانہ طور پر کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے توشنجن کا مسئلہ ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ انہوں نے دوسرے یورپی یونین کے ارکان سے کہا کہ وہ پناہ گزینوں کی منصفانہ تعداد کو قبول کریں۔ فرانس کے وزیراعظم نے بھی زور دیا ہے کہ وہ مزید تارکین کو قبول کریں۔ بہت سارے ممالک اپنا حصہ وصول نہیں کررہے جو ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔ یورپی یونین کے مائیگریشن کمشنر نے کہا ہے کہ شنجن مسئلہ نہیں۔ یہ ابیوز کے خلاف لڑنے کا مناسب اوزار فراہم کرتا ہے۔ سر میں درد ہونے کا حل سر کاٹنا نہیں۔ شنجن رولز قومی سیکورٹی یا پبلک آرڈر کو خطرہ ہونے پر کوئی بھی رکن ملک معطل کرسکتا ہے۔ 20روزہ معطلی کے دوران جرمن بارڈر پولیس نے10ہزار غیر قانونی مائیگرنٹس کو پکڑا جو یورپ کی طرف سفر کرنے والے تھے۔ مسز مرکل کا بیان آسٹریا کے حکام کی جانب سے ہنگری سے آنے والی گاڑیوں اور ٹرینوں کی سخت چیکنگ کے موقع پر آیا ہے جس کے دوران5انسانی سمگلروں اور2سو غیر قانونی تارکین کو چند گھنٹوں کے اندر پکڑا گیا۔ مسز مرکل نے کہا کہ وہ یا یورپی یونین برطانیہ یا ڈنمارک کو زیادہ پناہ گزینوں کو قبول کرنے پر مجبور نہیں کرسکتے۔ انہوں نے خاص طور پر سلواکیہ پر تنقید کی جس نے کہا ہے کہ وہ اسلامی ملکوں کے مائیگریشن قبول نہیں۔ اس نے کہا ہے کہ ہم مسلمانوں کو قبول نہیں کریں گے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…