واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ نے شام میں داعش کے اہم رہنماوں کو نشانہ بنانے کیلئے خفیہ ڈرون آپریشن شروع کردیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش کے رہنماوں کیخلاف یہ خفیہ ڈرون مہم امریکہ کے وسیع فوجی آپریشنز سے الگ ہے۔اس میں سی آئی اے کا کام داعش کے سینئر رہنماو¿ں کی تلاش اور ان کی شناخت کرنا ہے جس کے مطابق جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے اسپیشل فورسز کارروائی کرتے ہیں۔پینٹاگون کے مطابق شام میں اس ڈرون مہم کے دوران اب تک مارے جانے والے داعش کے رہنماوں میں برطانیہ کے جہادی ہیکر جنید حسین بھی شامل ہے جومغربی ممالک پر حملوں کیلئے داعش میں بھرتیاں کرتا تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں