انڈونیشیا کے ضلع میں رات 9 بجے کے بعد پکڑے جانے والے جوڑوں کا نکاح کرا نے کا قانون نافذ

2  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا کے ایک ضلع میں مقامی طور پر قانون نافذ کردیا گیا ہے جس کے تحت رات 9 بجے کے بعد ایک ساتھ پکڑے گئے جوڑوں کا فوری طورپر نکاح کرادیا جائے گا۔
غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشیا کے ضلع پرواکارتا میں مقامی ضلعی ناظم نے ایک قانون نافذ کیا ہے جس کے تحت اگر کوئی جوڑا رات 9 بجے کے بعد ایک ساتھ پایا گیا تو اس کا فوری نکاح کرادیا جائے گا اِس کے علاوہ اگر کوئی لڑکا اپنی دوست کے گھر سے رات 9 بجے کے بعد واپس نہ گیا توان کی بھی فوری شادی کرا دی جائے گی۔پرواکارتا کے ضلعی ناظم دیدی ملیدی نے اِس قانون کو علاقے کے 200 سے زائد دیہات کے نمبرداروں کے ایک اجتماع میں پیش کیا جہاں اسے متفقہ طور پر منظور کیے جانے کے بعد نافذ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جو گاو¿ں اس قانون پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنائے گا اس کی ماہانہ امداد روک لی جائےگی۔قانون سے متعلق ضلعی ناظم کا کہنا تھا کہ اس سے شادی کے بغیر جنسی روابط استوارکرنے کی حوصلہ شکنی ہو گی اورہرشخص اپنی دوست کے گھر جانے سے پہلے اپنا شناختی کارڈ قریبی چیک پوسٹ پر جمع کرائے گا اور اگر کوئی کوئی طالب علم ہے تو وہ اپنا اسکول یا کالج کا شناخت نامہ رکھوا کر محبت کرنے کے لیے قدم اٹھائے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…